ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نے جاپان کے راجہ سے ملاقات کی، ایشیاء کے مستقبل بات چیت 

مودی نے جاپان کے راجہ سے ملاقات کی، ایشیاء کے مستقبل بات چیت 

Fri, 11 Nov 2016 19:09:48  SO Admin   S.O. News Service

ٹوکیو، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے راجہ اکیہتو سے ملاقات کی اور ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ تعلقات اور ایشیا کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئٹ کیاکہ ایک اہم ملاقات جوہندوستان اور جاپان کے درمیان گرم جوشی بھرے منفرد تعلقات کی علامت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے راجہ اکیہتو سے ملاقات کی ۔جاپان کے 82سالہ راجہ اور مودی کے درمیان ملاقات کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم مودی اور راجہ اکیہتو نے ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ تعلقات اور ایشیاء کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شینزو آبے کے درمیان وسیع موضوعات پر بات چیت سے پہلے ہوئی جس کا مقصد دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات میں تیزی لانا ہے۔بعد میں مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم یوشیرو موری اور وزیر خارجہ فومی او کشیدا سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان سربراہی سطح کی بات چیت کے بعد 12معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سویلین جوہری معاہدے پر دستخط کئے جانے کی بھی امید ہے۔


Share: